لشکر طیبہ کی اترپردیش میں سلسلہ وار بم دھماکوں کی دھمکی ، ہائی الرٹ جاری ، ان شہروں کو بنایا جاسکتا ہے نشانہ
لکھنو : دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ نے اترپردیش کو دہلانے کی دھمکی دی ہے ، جس کے بعد ریاست بھر میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ خفیہ ایجنسی کی اطلاع کے مطابق لشکر طیبہ اترپردیش کے الگ الگ شہروں میں ایک کے بعد ایک دھماکے کرنے کی سازش رچ رہا ہے ۔ دھماکوں کے ذریعہ ریلوے اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کو اطلاع ملی ہے کہ لشکر جلد ہی اترپردیش میں ایک کے بعد ایک دھماکہ کرنے کی سازش رچ رہا ہے ۔ مغربی اترپردیش کے کئی اضلاع سے لے کر آگرہ تک سلسلہ وار بم دھماکوں کی دھمکی دی گئی ہے۔
ڈی جی پی دفتر نے اے ڈی جی وارانسی ، اے ڈی جی میرٹھ اور اے ڈی جے آگرہ سمیت سبھی افسروں کو اس معاملہ میں الرٹ بھیج دیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ لشکر کے ایریا کمانڈر مولانا ابو شیخ کے نام پر یہ دھمکی دی جارہی ہے ۔ خفیہ ایجنسی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چھ جون سے 10 جون کے درمیان اترپردیش میں سلسلہ وار بم دھماکے کئے جاسکتے ہیں ۔